شعیب اختر کی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی جو آپ کو بھی بے حد پسند آئے گی

شعیب اختر کی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی جو آپ کو بھی بے حد پسند آئے گی
شعیب اختر کی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی جو آپ کو بھی بے حد پسند آئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی سٹریٹ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق سپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سڑک پر کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں کے ساتھ باﺅلنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر بغیر کسی رن اپ کے باﺅلنگ کررہے ہیں، بیٹسمین نے پہلی گیند پر انہیں شاٹ مارا لیکن باقی گیندیں انہوں نے ڈاٹ کرائیں۔

شعیب اختر نے ویڈیو میں کیپشن لکھا کہ ’اندازہ لگائیں کہ ابھی لاہور کی گلیوں میں ماضی کی طرح کون کرکٹ کھیل رہا ہے؟ باؤلنگ ایکشن سے آپ واقف ہیں۔‘


مداحوں کی جانب سے بھی شعیب کی ویڈیو کو خوب سراہا ہے اور متعدد مداحوں نے اسے ری ٹویٹ کیا اور ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ تو وہی باﺅلر ہے جو اپنے دور میں مخالف بیٹسمینوں کیلئے دہشت کی علامت تھا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سٹریٹ کرکٹ کا مرکز ہے، قومی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی سٹریٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور آج قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل -