وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ جنگ شروع کی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ۔۔۔۔احسن اقبال نے تشویش ناک بات کہہ دی 

وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ جنگ شروع کی ہے اور مجھے خدشہ ہے ...
وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ جنگ شروع کی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ۔۔۔۔احسن اقبال نے تشویش ناک بات کہہ دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ میں متاثرین کیلئےامداد کا کوئی اعلان نہیں کیا، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ جنگ شروع کی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ سندھ کا امن خراب ہو سکتا ہے جبکہ میری دعا ہے ایسا نہ ہو

 جو منصوبے کراچی پیکج میں شامل کئے گئے ہیں وہ پہلے سے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں، کے فور کے منصوبے پہلے سے ہی وفاق اور سندھ حکومت چلا رہے تھے،کےسی آر کا منصوبہ پہلے ہی آ چکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ  احسن اقبال نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے متاثر ہونے والوں کیلئے کیا پیکج دیا گیا؟وفاقی حکومت نےصرف اعداد و شمار کی شعبدہ بازی کی ہے،وفاقی حکومت نےصوبائی حکومت کےساتھ جنگ شروع کی ہےاورمجھےخدشہ ہےکہ سندھ کاامن خراب ہو سکتاہےجبکہ میری دعا ہے کہ ایسا نہ ہو،وزیراعظم عمران خان نے5گھنٹوں کیلئےکراچی ہاتھ لگایااور واپس آکر پیپلز پارٹی سےجنگ شروع کردی۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں اور منصوبوں سے انتشار پھیلا رہی ہے، کراچی پیکج کے نام پر لولی پاپ دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نیب کو استعمال کر رہی ہے حکومت چاہتی ہے کہ پنجاب میں بھی پولیس گردی ہو اور پنجاب کو انتظامی طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے، پنجاب میں 5آئی جیز تبدیل کر دیئے گئے ہیں، تمام معاملات میں وفاق کی مداخلت ہوتی ہے، پنجاب کے عوام کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -