"سشانت سنگھ راجپوت مجھ سے زبردستی یہ کام کراتے تھے" ریا چکروتی کا حیران کن انکشاف

"سشانت سنگھ راجپوت مجھ سے زبردستی یہ کام کراتے تھے" ریا چکروتی کا حیران کن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار ہونے والی اداکارہ ریا چکروتی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی ریا چکروتی اب تک منشیات کے استعمال سے انکار کرتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈرگز استعمال کرتی رہی ہیں۔

ریا چکروتی نے دعویٰ کیا کہ وہ خود سے ڈرگز نہیں لیتی تھیں بلکہ انہیں سشانت سنگھ راجپوت زبردستی منشیات استعمال کرنے پر مجبور کرتے تھے۔ وہ منع بھی کرتی تھیں لیکن سشانت نہیں مانتا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ریا چکروتی نے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی خود ڈرگز استعمال نہیں کیں بلکہ صرف سگریٹ پیتی ہیں، وہ جو بھی منشیات خریدتی تھیں وہ سشانت کے استعمال کیلئے ہوتی تھیں۔

مزید :

تفریح -