ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کا مبینہ اغوا، وزیراعظم نےبڑا قدم اٹھا لیا

ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کا مبینہ اغوا، وزیراعظم نےبڑا قدم اٹھا لیا
ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کا مبینہ اغوا، وزیراعظم نےبڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے افسرساجد گوندل  کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے ساجد گوندل کے اغوا کے معاملے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔ کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ساجد گوندل کے اغوا پر تحقیقات کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت سے ساجد گوندل کے اغوا کا نوٹس لیا ہے،ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا،آئی جی کو ہدایت کی گئی کہ ساجد گوندل کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے،ہماری دعا ہے کہ ساجد گوندل کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

یادرہے کہ اس سے قبل آج ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کے اہلخانہ نے وزیراعظم آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا جس میں ساجد گوندل کے معصوم بچے بھی شامل تھے ،بچوں نے اپنے باپ کی بحفاظت بازیابی کےلئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -