نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آف پاکستان مردان ونگ کی جانب سے معیاری تعلیم کی ورکشاپ

نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آف پاکستان مردان ونگ کی جانب سے ...
نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آف پاکستان مردان ونگ کی جانب سے معیاری تعلیم کی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نیشنل ایسوسی ایشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آف پاکستان  مردان چیپٹر نے الاصلاح سنٹر مردان میں  ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کے ادارے کے زیر کفالت 40 یتیم بچوں کو معیاری تعلیم اور پڑھنے کی اہمیت سے آگاہ کروایا گیا۔ اس ورکشاپ کا  انعقاد اقوام متحدہ کے منظور کردہ Sustainable Development Goals کے  ہدف نمبر 04 کے تحت کیا گیا تاکہ پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ پر کام کیا جاسکے۔ مہم کا انعقاد NASDPakistan مردان چیپٹر کی سٹی ایڈمنسٹریٹر لائبہ عتیق کی قیادت ہوا جس میں مردان ٹیم نے حصہ لیا۔

ورکشاپ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے NASDPakistan کے صدر فرحان اظہر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے ان کو معاشرے کا اہم اور نفع بخش فرد بنایا جا سکتا ہے۔

مردان میں منعقدہ تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے  جس میں کتابیں اور دیگر تعلیمی سامان موجود تھا ۔ ادارے کے چیئرمین عنایت الرحمٰن کو  NASDPakistan کی جانب سے اعزازی سند بھی پیش کی گئی۔