وسیم اکرم نے اہلیہ کیساتھ مل کر جس ساحل کی صفائی کی، اب اس کی کیا حالت ہے؟ سوئنگ کے سلطان بھی دیکھ کر حیران

وسیم اکرم نے اہلیہ کیساتھ مل کر جس ساحل کی صفائی کی، اب اس کی کیا حالت ہے؟ ...
وسیم اکرم نے اہلیہ کیساتھ مل کر جس ساحل کی صفائی کی، اب اس کی کیا حالت ہے؟ سوئنگ کے سلطان بھی دیکھ کر حیران

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی میں ساحل پر پھیلی گندگی کی جانب توجہ دلا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم وطن واپس پہنچنے کے بعد کراچی کی حالت زار دیکھ کر پریشان ہو گئے جن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ جانے سے پہلے ساحل بالکل صاف تھا، شنیرا اور سب نے مل کر ساحل کی صفائی کی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے بعد ساحل کو آ کر دیکھا تو مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا بارش کی وجہ سے ساحل سمندر گندا ہوسکتا ہے؟ساحل پر ہر طرف پھیلی جوتیاں، پلاسٹک بیگز سمیت دیگر چیزیں آسمان سے نہیں آئیں۔ 

مزید :

کھیل -علاقائی -سندھ -کراچی -