کلب چھوڑنے کی درخواست کے بعد میسی کی پہلی ٹریننگ، شائقین کیا کرتے رہے؟

کلب چھوڑنے کی درخواست کے بعد میسی کی پہلی ٹریننگ، شائقین کیا کرتے رہے؟
کلب چھوڑنے کی درخواست کے بعد میسی کی پہلی ٹریننگ، شائقین کیا کرتے رہے؟

  

بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فٹ بال کلب بارسلونا کے کپتان لیونل میسی نے کلب چھوڑنے کافیصلہ بدلنے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی، شائقین فٹ بال بھی میسی کو گراﺅنڈ میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بارسلونا چھوڑنے کی درخواست کی وجہ سے میسی کلب کیلئے کورونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے تھے اور تمام ٹریننگ سیشنز میں بھی موجود نہیں تھے۔ لیکن اب کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد میسی گزشتہ شام ٹریننگ سیشن میں مصروف نظر آئے، بارسلونا کے نئے کوچ رونالڈ کومین کے زیر نگرانی یہ ان کا پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔

لا لیگا کے صدر زاویر تیباس کا کہنا ہے کہ میسی کو لیگ میں شامل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ہم ہمیشہ میسی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب فٹ بال مداح بھی میسی کو گراﺅنڈ میں واپس دیکھ کر بہت خوش نظر آئے۔ 

واضح رہے کہ لیونل میسی بارسلونا کی 20-2019ءچیمپینز لیگ میں بائرن میونخ کیخلاف 2-8 سے شرمناک شکست کے بعد کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم قانونی جنگ سے بچنے کیلئے انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

مزید :

کھیل -