"سندھ حکومت کو 300 روپے بھی نہیں دیں گے" فیصل واوڈا نے اعلان کردیا

"سندھ حکومت کو 300 روپے بھی نہیں دیں گے" فیصل واوڈا نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو 300 ارب تو کیا 300 روپے بھی نہیں دیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ دل بڑا کر کے آگے بڑھ رہے ہیں اور سندھ کےعوام کی مدد کر رہے ہیں، سندھ حکومت کی معاونت کے باوجود تنقید کا سامنا ہے، سندھ کے مسائل حل ہوجائیں تو پیپلز پارٹی کی سیاست ختم ہوجائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کے باوجود کام کرا رہے ہیں، سندھ حکومت بتائے کہ انہوں نے 12 سال میں کیا کام کرایا؟ سندھ میں مسائل کاحل ممکن ہے لیکن مسئلہ نیت کا ہے، سارا کریڈٹ سندھ حکومت لے لیکن کام کرائے۔

مزید :

قومی -