حریم شاہ کا دل جان نامی خاتون سے لڑائی کا معاملہ،رمنا تھانے میں کیا ہوا ؟تفصیل آ گئی

حریم شاہ کا دل جان نامی خاتون سے لڑائی کا معاملہ،رمنا تھانے میں کیا ہوا ...
حریم شاہ کا دل جان نامی خاتون سے لڑائی کا معاملہ،رمنا تھانے میں کیا ہوا ؟تفصیل آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹک ٹاک سے متنازع شہرت پانے والی حریم شاہ کا دل جان نامی خاتون کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے میں صلح صفائی سے حل کرلیا گیا،صلح نامہ لکھ کر دینے کے بعد پولیس نے دونوں فریقوں کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشہور ٹک ٹاک گرل  حریم شاہ نے رمنا تھانے میں دل جان نامی خاتون کے خلاف پرس چوری کی درخواست دی تھی ۔حریم شاہ نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 2 روز قبل  اسلام آباد میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی،  خاتون نے اس کا پرس چوری کیا لیکن اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی،موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب  دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا قلندرا (چالان) درج کر کے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔