سلیکٹڈ وزیراعظم سندھ سےمرغی،انڈےاورکٹےوالی ڈرامہ بازی بند کریں۔۔۔پلوشہ خان وزیراعظم پر برس پڑیں

سلیکٹڈ وزیراعظم سندھ سےمرغی،انڈےاورکٹےوالی ڈرامہ بازی بند کریں۔۔۔پلوشہ ...
سلیکٹڈ وزیراعظم سندھ سےمرغی،انڈےاورکٹےوالی ڈرامہ بازی بند کریں۔۔۔پلوشہ خان وزیراعظم پر برس پڑیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان   پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سندھ سے مرغی، انڈے اور کٹے والی ڈرامہ بازی بند کریں، سندھ کا وفاق پر حق ہے اور سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا،سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعلانات کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی تو ان کے وزراء نے قلابازیاں کھانا شروع کر دی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نےوزیراطلاعات شبلی فراز اور دیگر   وزراء   کی طرف سے کراچی پیکیج کے حوالے سے کی جانے والی بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سندھ سے مرغی، انڈے اور کٹے والی ڈرامہ بازی بند کریں،سندھ کا وفاق پر حق ہے اور سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ شبلی فراز کہتے ہیں کہ نیازی سرکار کا سندھ حکومت پر اعتبار نہیں ہے جبکہ عمران خان کی زبان پر ان کے حامیوں کا بھی اعتبار نہیں کیونکہ کھوکھلے دعوے کرکے مکر جانا عمران خان کی روایت رہی ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم خیالی اور زبانی اعلانات کرکے کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعلانات کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی تو ان کے وزراء نے قلابازیاں کھانا شروع کر دی ہیں،شبلی فراز ایمانداری سے بتائیں کہ انہیں معلوم ہے کہ کراچی کے مسائل کیا ہیں؟عمران حکومت چالاکی اور عیاری کے ذریعے سندھ حکومت کےمنصوبوں جس پرسندھ حکومت پیسہ خرچ کررہی ہے عمران خان اس کابھی کریڈٹ لیناچاہتےہیں،سندھ کماکروفاق کوچلاتاہےمگر وفاق سندھ کامعاشی استحصال کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -