آصف زرداری کی  احتساب عدالت میں پیشی ، نیب نےکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ایسا کام کرد یا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن سوچ میں پڑ جائیں گے

 آصف زرداری کی  احتساب عدالت میں پیشی ، نیب نےکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے ...
 آصف زرداری کی  احتساب عدالت میں پیشی ، نیب نےکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ایسا کام کرد یا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن سوچ میں پڑ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے،سابق صدر پیشی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے, احتساب عدالت نے کل آصف زرداری کو طلب کررکھا ہے،دوسری طرف قومی احتساب بیورو(نیب) نے  سابق صدر آصف علی زرداری کی (کل) احتساب عدالت میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں  پیشی کے موقع پر  اضافی سیکیورٹی طلب کرنے کیلئے  وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،کل احتساب عدالت پیش ہوں گے،پارک لین کیس میں ملزمان پر فردِ جرم 9 ستمبرکوعائد کی جائےگی ، آصف زرداری اسلام آباد ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس کے لئے روانہ ہوئے تو ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔آصف زرداری نے زرداری ہاؤس میں پیشی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کی۔دوسری طرف نیب نے سابق صدر کی پیشی کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے اضافی سیکیورٹی طلب کر لی ہے۔نیب نے اضافی سیکیورٹی طلب کرنے کیلئے  وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے، خط میں نیب حکام نے احتساب عدالت اور نیب راولپنڈی آفیس کے لیے اضافی سیکورٹی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سابق صدر صدر آصف علی زرداری کی بدھ کو(کل) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں، واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -