ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل گھر پہنچ گئے، پاکستانیوں کا احتجاج رنگ لایا

ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل گھر پہنچ گئے، پاکستانیوں کا احتجاج رنگ لایا
ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل گھر پہنچ گئے، پاکستانیوں کا احتجاج رنگ لایا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے اپنے گھر پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ گھر واپس آگئے ہیں اور محفوط ہیں، وہ ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جو ان کیلئے پریشان ہوئے ۔

خیال رہے کہ ساجد گوندل کچھ روز پہلے اسلام آباد سے لا پتا ہوئے تھے جبکہ ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے دفتر کے باہر سے ملی تھی۔ ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا تھا کہ انہوں نے صحافی احمد نورانی کو اہم معلومات لیک کی تھیں جس کے بعد انہیں پوچھ گچھ کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

ساجد گوندل جو کہ ایس ای سی پی میں آنے سے پہلے ایک صحافی تھے، ان کے یوں اچانک لاپتہ ہونے پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ عدالت کی جانب سے بھی ان کی بازیابی کے سخت احکامات جاری کیے گئے تھے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -