گوگل نے اینڈرائڈ 11 باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا

گوگل نے اینڈرائڈ 11 باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا
گوگل نے اینڈرائڈ 11 باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل نے اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 11 کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے جس میں نئے فیچرز کا اضافہ کرنے کیساتھ ساتھ پہلے سے شامل فنکشنز کو زیادہ آسان بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ آپریٹنگ سسٹم کچھ ماہ قبل ورژن میں پیش کیا گیا تھا اور اب اسے سمارٹ فونز کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جو صرف گوگل پکسل فونز کی بجائے دیگر کئی کمپنیوں کے فونز میں بھی فوری اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

اس بار نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو ون پلس، شیاؤمی، اوپو اور رئیل می فونز (مخصوص ماڈلز میں) گوگل پکسل فونز کے ساتھ آج سے ہی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، یہ نیا آپریٹنگ سسٹم گوگل پکسل 2، 3، 3 اے اور 4 اے کے صارفین کیلئے دستیاب ہے، اسی طرح ون پلس 8 اور 8 پرو کے صارفین بھی اس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

گوگل نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ مزید شراکت داروں کی جانب سے بھی آنے والے مہینوں میں ڈیوائسز میں آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اینڈرائیڈ 11 میں گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے، حالانکہ اس بار سسٹم میں نئے فنکشنز کی بجائے پہلے کے فنکشنز کو زیادہ آسان بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 میں سب سے بڑی تبدیلی میسجنگ ایپس میں گروپ نوٹیفکیشنز کے حوالے سے ہے جبکہ فیس بک میسنجر جیسا ببل انٹرفیس بھی میسجنگ کیلئے دیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ نئے میڈیا کنٹرولز، ایک نیا سکرین شاٹ انٹرفیس، ایک سسٹم لیول سمارٹ فون ہوم کنٹرول مینیو بھی دیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے پرمیشن سیٹنگز کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -