یہ اپوزیشن میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں،حکومت میں ہوں تو۔۔۔۔ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کی ایسی "خاصیت" بیان کر دی کہ شہباز شریف بھی آگ بگولہ ہو جائیں

یہ اپوزیشن میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں،حکومت میں ہوں تو۔۔۔۔ندیم افضل چن نے ...
یہ اپوزیشن میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں،حکومت میں ہوں تو۔۔۔۔ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کی ایسی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے  کہا ہے کہ (ن)لیگ والے اپوزیشن میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں،حکومت میں ہوں تو گریبان پکڑتے ہیں، پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کو بیان بازی نہیں بلکہ عوام کیلئے کام کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن  کا کہنا تھا کہ ہمیں بہتری کی طرف جانا ہے، جونیئر افسران اگر اوپر آگیا ہے تو سینئر افسر کو ریٹائر ہوجانا چاہیے یااس کو دوسری جگہ چلےجاناچاہیے،سیاست میں سینئر جونیئر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا محکمہ سیاست زدہ ہوگیا ہے،ہمیں ادارے مضبوط کرنے پڑیں گے،ہر آئی جی کو اصلاحات کا ٹارگٹ دیا گیاہے،ریفارمز نہیں کریں گے تو احتساب تو ہوگا۔انہوں نےکہاکہ کراچی کے بہت مشکل حالات ہیں،(ن) لیگ والےاپوزیشن میں ہوں تو پاؤں پکڑتےہیں،حکومت میں ہوں تو گریبان پکڑتےہیں، پیپلزپارٹی اورحکومت کو بیان بازی نہیں بلکہ عوام کیلئےکام کرنا چاہیے ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -