ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کروڑو ں روپے کی کرپشن میں ملوث ریڈیو پاکستان کے 3ملازمین گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کروڑو ں روپے کی کرپشن میں ملوث ریڈیو پاکستان کے ...
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کروڑو ں روپے کی کرپشن میں ملوث ریڈیو پاکستان کے 3ملازمین گرفتار

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران  خان کے اداروں کو کرپشن وبدعنوانی سے پاک  کرنے کے ایجنڈے کے تحت  ایف آئی اے نے اہم سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی)میں پنشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی  خردبرد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ادارے کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے پنشن فنڈز میں خوردبرد کے الزامات کی محکمانہ  انکوائری  مکمل  کرلی  جس کے نتیجے  میں 3ملازمین مجرم قرا ر پائے گئے، پی  بی سی  نے  غبن میں ملوث  تینوں ملازمین کے کیسز مزید تحقیقا ت اور ایکشن کے لئے  ایف آئی اے کو بھیج دئیے، ڈیپارٹمنٹل انکوائری کے بعد خوربرد میں ملوث  تینوں ملازمین کو  فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے گرفتاربھی  کرلیا، مجوزہ ایکشن وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کی ہدایات پر  پی بی سی میں ہرقیمت پر ڈسپلن برقر ار  رکھنے کے لئے لیا گیا   اور اس  کا مقصد پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(پی بی سی) کو  وزیر اعظم عمران خان کے کرپشن فری ایجنڈے کے مطابق   بدعنوانی  کی ہرقسم کو ختم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزما ن ادارے میں کروڑوں روپے کی خردبردمیں ملوث ہیں اور ایف آئی اے   کی جانب سے تحقیقات کے بعد اور بھی بڑے نام سامنے آنے  کے امکانات ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -