اسلام آباد میں سندھ کے بارش متاثرین کے لئے آواز تو اٹھاؤں گا مگر۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے مایوسی کا اظہار کر دیا 

اسلام آباد میں سندھ کے بارش متاثرین کے لئے آواز تو اٹھاؤں گا مگر۔۔۔۔بلاول ...
اسلام آباد میں سندھ کے بارش متاثرین کے لئے آواز تو اٹھاؤں گا مگر۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے مایوسی کا اظہار کر دیا 

  

میرپورخاص (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کو اپیل کی ہے کہ وہ ضلع میرپورخاص کے بارش متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں، جہاں قدرتی آفت کے باعث ہزاروں خاندان بے گھر، زراعت تباہ اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں،سندھ کے بارش متاثرین کے لئے اسلام آباد میں آواز اٹھاوَں گا لیکن پی ٹی آئی حکومت سے تدارک کی امید نہ ہونے کے برابر ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے بارشوں کے باعث شدید متاثر ہونے والے ضلع میرپورخاص کے دورے کے دوسرے دن ڈگھڑی، ٹنڈو جان محمد، جھڈو، نوکوٹ سے ہوتےہوئے کوٹ میرس پہنچے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،میر منور تالپور، صوبائی وزراء سہیل انور سیال، میر شبیر بجارانی، تیمور تالپور، فقیر شیر محمد بلالانی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضلع میرپورخاص میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صورتحال چیلنجنگ ہے، عوام کی جان و مال کے ساتھ ساتھ زراعت کو بھی بچانے کے لئے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے ریلیف اینڈ ری ہبلیٹیشن کے لیئے بات کی ہے لیکن اگر پی ٹی آئِی کی حکومت نے متاثرین کی مدد نہ کی تو ہمیں اپنے حقوق چھین کر لینے پڑیں گے،ضلع میرپورخاص پاکستان حصہ ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے، مجھے عوام کے حقوق کی خاطر لڑنا پڑا تو لڑوں گا،عوام نے ساتھ دیا تو آئںدہ الیکشن کے بعد عوامی حکومت قائم کریں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں بارش متاثرہ علاقوں کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے آیا ہوں،متاثرین کے مسائل کے ہر ممکن حل کے لیئے وزیراعلیٰ اور وزراء کو بھی ساتھ لایا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے نوکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے لیئے قائم کردہ خیمہ بستی کا دورہ کیا، اور وہاں رہائش پذیر متاثرین سے ان کے مسائل معلوم کئے۔

مزید :

قومی -