رمیز راجہ کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

رمیز راجہ کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
رمیز راجہ کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رمیز راجہ اور کھلاڑیوں کے درمیان ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے جاری رہی جس میں عبوری کوچز ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ رمیز راجہ نے ملاقات میں اپنے ویژن اور روڈ میپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو بتایا اور انہیں اعتماد میں لیا۔انہوں نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ پی سی بی کی تبدیلوں پر دھیان نہ دیں، کرکٹ پر فوکس کریں، ٹیم کو عمدہ کرکٹنگ ماحول دیا جا رہا ہے، آپ نڈر ہو کر کرکٹ کھیلیں، جدید دور کی کرکٹ یہی تقاضا کرتی ہے کہ آپ جارحانہ انداز اپنائیں اور شروع سے کھیل پر غلبہ پائیں۔
جیو نیوز کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہی ماڈرن ڈے کرکٹ ہے اور اسی کے مطابق چلنا ہے تاکہ فائٹنگ نظر آئے، اسی کے مطابق سب کو ڈھالنا ہے اور یہ مشکل نہیں ہے، اس طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے اور آپ سب کو بتانے کے لیے ہم سب موجود ہیں اور کوچز اسی طرز کی کرکٹ آپ کو کھلائیں گے جس میں ہر کھلاڑی کا رول مختص کیا جائے گا اور وہ اسی کے مطابق کھیلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک تسلسل نظر آئے گا جو کہ آج کی کرکٹ میں بہت ضروری ہے، غیر ضروری تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی اور کسی کے رول کو تبدیلی نہیں کیا جائے گا۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ منتخب ہو چکا ہے، ابھی ہمارے پاس وقت ہے، مجھے اسی سکواڈ سے بڑی امیدیں ہیں، تمام کھلاڑی ورلڈکپ میں اپنا 100 فیصد دیں، آنے والی سیریز اہم ہیں، آپ سب باصلاحیت ہیں اور آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں، خود کو برانڈ بنائیں، کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے، فینز کو آپ سے بہت توقعات ہیں اس کے مطابق پرفارم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ اس سے بہت بہتر ہوسکتی ہے، اسے پرفارمنس سے بہتر کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -