زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرواکر شہری کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت  گرفتار کرلیا

زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرواکر شہری کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو ساتھیوں ...
زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرواکر شہری کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت  گرفتار کرلیا

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمہ کرن، خالد اور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرویا اور بعد میں اس سے پانچ لاکھ روپے لینے کے لیے اسے بلیک میل کرتی رہی۔ جھوٹے مقدمے میں دونوں ساتھی گواہ بنے تھے۔ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام، پتہ اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -