د ی بنک آف پنجاب اور اسٹیٹ بنک کے مابین معاہدہ طے

د ی بنک آف پنجاب اور اسٹیٹ بنک کے مابین معاہدہ طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اوردی بینک آف پنجاب کے مابین بلوچستان میں حکومتی وصولیوں کیلئے کو ایجنٹ بینک مقرر کرنے کے معاہدے پر دستخط۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد اور بی اوپی کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے شرکت کی۔حکومت بلوچستان کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بی او پی کو حکومتی وصولیوں کیلئے بلوچستان میں ایجنٹ بینک مقرر کیا ہے۔معاہدے کے تحت بی او پی صوبہ بلوچستان میں ای سٹمپنگ  اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی وصولیوں کیلئے بطور کلیکشن ایجنٹ کام کرے گااس موقع پر بات کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایف آرایم  سلیم اللہ نے حکومت بلوچستان کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے پر بینک آف پنجاب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا اس معاہدے سے بلوچستان کی عوام کو اسٹامپ ڈیوٹیوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم ہوگی اور جعلی اسٹامپ پیپرز کا تدارک ہونے کے ساتھ اسٹامپ ڈیوٹی کی مدد میں حکومت بلوچستان کو ہونے والی آمدن میں اضافہ ہو گا۔

مزید :

کامرس -