بینک اسلامی نے اسلامک بینکنگ میں  " برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ2021 " حاصل کرلیا 

بینک اسلامی نے اسلامک بینکنگ میں  " برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ2021 " حاصل کرلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ۔ر) اپنی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اعزازات حاصل کرنے والے ملک کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے،بینک اسلامی نے حال ہی میں پاکستان کا قومی اعزاز " برانڈ آف دی ایئر 2021 " حاصل کر لیا۔بینک اسلامی کو یہ اعزاز اسلامک فنانس کی کیٹیگری میں دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ، عز ت ماب صدر پاکستان، جناب عارف علوی کی جانب سے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او، سید عامر علی کو پیش کیا گیا۔اس سے قبل ادارے نے سال 2019 اور سال 2020 میں بھی ایوارڈ حاصل کئے تھے۔بینک اسلامی ملک بھر میں اپنی جدید اور ڈیجیٹل بنیاد پر پیش کردہ خدمات کے ساتھ، شرعی اصولوں پر مبنی خدمات کے لیے ایک نئی جہد متعارف کرارہا ہے۔ترجمان کے مطابق،برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ پاکستان کا شمار ملک کے سب سے قابل قدر اعزازات میں کیا جاتا ہے۔جو صرف اُن اداروں کو پیش کیا جاتا ہے، جو اپنے برانڈز کے انتظا م وانصرام میں کامیابی کے ساتھ تمام عوامل کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔جب کبھی اپنے صارفین کے ذہن میں اپنے برانڈ کی ایک مستحکم شکل کی ترویج کی بات آئی ہے تو دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں اس حوالے سے بینک اسلامی کا ایک شاندار ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

مزید :

کامرس -