چغتا ئی پبلک لا ئبریری، اخوت کی مو با ئل لا ئبریری منصو بے کا افتتا ح

 چغتا ئی پبلک لا ئبریری، اخوت کی مو با ئل لا ئبریری منصو بے کا افتتا ح

  

 لاہور(پ ر)گورنر ہاؤس لاہور میں چغتا ئی پبلک لا ئبریری اور اخوت کی طرف سے مو با ئل لا ئبریری منصو بے کا افتتا ح کیا گیا۔ا س پرا جیکٹ کا بنیا دی مقصد پاکستان میں علم کی ترویج ہے۔ ”لائبریری آن ویلز“روایتی لائبریری سیٹ اپ کی رسا ئی کو وسعت دی گی تا کہ کتا بوں کو زیا دہ سے زیادہ قارئین تک پہنچایا جا ئے اور پسما ندہ علا قوں میں بھی لوگو ں کو لا ئبریری کی خدما ت فراہم کی جائیں۔ ”لا ئبریری آن ویلز“ منصو بے کا افتتاح گو رنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیا۔اس دوران انہیں لا ئبریری ممبر شپ کا رڈ بھی پیش کیا گیا اور  ”لا ئبریری آن ویلز“ کے پہلے ممبر کے طور پر انہیں کتا ب جا ری کی گئی۔گورنر نے پا کستا ن میں ریڈنگ کلچر کو واپس لا نے میں چغتا ئی پبلک لا ئبریری اور اخوت کی کوششوں کو سرا ہا۔ انہوں نے کہا کہ لا ئبریریوں کو بحا ل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ”لا ئبریری آن ویلز“ایک بہترین کاوش ہے کیو نکہ یہ نہ صرف قارئین کی دہلیز پر کتا بوں کی رسا ئی فراہم کرے گی بلکہ پانچ مو با ئل لائبریریوں کے ذریعے مختلف علا قوں میں کتا بوں کے لیے وسیع انتخاب بھی فراہم کرے گی۔حکو مت پنجاب تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے کے لیے دن رات کو شاں ہے اور چغتا ئی فاؤنڈیشن اور اخوت کے اس منصوبے کو بہت سرا ہتی ہے۔ڈاکٹر اے ایس چغتا ئی بانی،چغتا ئی پبلک لائبریریز نے لائبریریوں کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہو ئے اس مشن میں چغتا ئی پبلک لا ئبریریز کے کردار کی وضا حت کی۔ میڈیا سے گفتگو ہوئے ڈاکٹر امجد ثا قب نے یقین دلا یا کہ جس طرح پاکستا ن میں اخوت کے دیئے گئے قرضوں کی شرح واپسی 99.9%ہے اسی طرح کتابوں کی واپسی کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گا تا کہ اس سے زیا دہ سے زیا دہ لوگ استفاد ہ کر سکیں۔

مزید :

کامرس -