ڈیسکون اوور سیز ایمپلائمنٹ کے ذریعے تقریباً10ہزار افراد کو بااختیار بنائیگا

 ڈیسکون اوور سیز ایمپلائمنٹ کے ذریعے تقریباً10ہزار افراد کو بااختیار ...

  

لاہور(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے سال2020میں خطے میں افرادی قوت کی بر آمد میں بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر بڑے ممالک پر سبقت لیتے ہوئے سرفہرست ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اس ضمن میں سب سے آگے رہنے کا عزم لئے ہوئے ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ جی سی سی خطہ میں سال2021میں روزگار کے تقریباً10ہزار مواقع فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ان اسامیوں کیلئے بڑی تعداد پاکستان سے بھرتی کی جائیگی،اس ضمن میں 10ہزار افراد کو جولائی سے دسمبر تک بھرتی کرکے بیرون ملک بھیجنا ہے جہاں وہ کام کا بین الاقوامی تجربہ حاصل کرسکیں گے۔ اور اپنی صلاحیتوں و مہارت کا بھی بھرپور ثبوت دے سکیں گے۔ڈیسکون انجینئرنگ لوگوں کو متواتر بہترین روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں سہولت اور مدد فراہم کرتی ہے،اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے بھرتیوں کے عمل اور مہارتوں کی شناخت پر مبنی ملک گیر مہم مکمل ہونے کو ہے،اس پروگرام کے تحت کچھ منتخب امیدواروں کو پہلے ہی سخت جانچ کے بعد بھیجا جاچکا ہے۔

مزید :

کامرس -