ادویات کی فراہمی کے لئے فوڈ پانڈا کا سرویڈ فارمیسی سے اشتراک

  ادویات کی فراہمی کے لئے فوڈ پانڈا کا سرویڈ فارمیسی سے اشتراک

  

لاہو(پ ر) پاکستان میں ای کامرس کے مواقع بڑھانے میں پیش پیش، صف اول کی ڈیلیوری ایپ، فوڈ پانڈا نے پانڈا گو  (pandago)کے ذریعے آن ڈیمانڈ رائیڈر سروس پر ادویات اور دیگر طبی مصنوعات کی ڈیلیوری کے لئے سرویڈ فارمیسی (Servaid Pharmacy)کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں دستخطی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوڈ پانڈا کے ہیڈ آف نیو ورٹیکلز رافع منیر اور سرویڈ کے چیف کمرشل  آفیسر طاہر عباس نے شرکت کی۔ اس اہم شراکت داری کے تحت، فوڈ پانڈا اپنے 50 ہزار سے زائد رائیڈرز کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے سرویڈ کی دوائیاں اور دیگر طبی مصنوعات پانڈا گو کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے گا۔پانڈا گو ایک ایسی سروس ہے جو خاص طور پر کاروباری افراد کے لئے بنائی گئی ہے تاکہ وہ اپنے سامان کی ڈیلیوری باآسانی سرانجام دے سکیں۔ فوڈ پانڈا کے ہیڈ آف نیو ورٹیکلز نے اس اشتراک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پانڈا گو کے لئے اہم شراکت دار کے طور پر ہم سرویڈ فارمیسی کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں۔ فوڈ پانڈا کے مستحکم لاجسٹکل نیٹ ورک کے ساتھ پانڈا گو سے سرویڈ فارمیسی کو اپنا کاروبار پھیلانے میں آسانی ہوگی اور پانڈا گو کے ذریعے صارف کی جانب سے رائیڈر کی درخواست پر بلاتعطل ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہم اپنے لوگوں کی دیکھ بھال، انکی صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس اشتراک سے عام صارف کو خاص طور پر اس موجودہ مشکل دور میں فائدہ پہنچے گا۔" 

مزید :

کامرس -