اسپغول کی کاشت فوری شرو ع کرنے کی ہدایت

اسپغول کی کاشت فوری شرو ع کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپغول کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے اگلے مہینہ کے وسط  تک مکمل کرلیں کیونکہ اسپغول کی کاشت کیلئے ستمبر کامہینہ   انتہائی موزوں  ہوتاہے تاہم اس کی کاشت وسط اکتوبرتک مکمل کی جاسکتی ہے۔ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور ان میں پایاجانیوالا تیل شریانوں کو سکڑنے اور تنگ ہونے سے بچانے کے علاوہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ اسپغول معدے کے السر اور بواسیر کا انتہائی شافی علاج ہے جبکہ تشنگی اور گرمی دور کرنے کیلئے بھی سود مند ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اسپغول کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کی غرض سے 3سے4 مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کوباریک کر لیں۔ انہوں نے کہاکہ گوبر کی گلی سڑی کھاد 5سے 6گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -