الیکٹرک آلات میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کی 60فیصد بچت ہوگی: شبلی فراز
اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے،واٹر موٹرز و دیگر آلات تیار کرلیے ہیں، نئی ٹیکنالوجی سے بننے والے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ ا س سے پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی تاہم اب نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ بجلی بھی کم استعمال کرے گی جس کے پیش نظر بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے مزید بتایا کہ کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کی تیاری وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کی گئی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔
شبلی فراز