علی گیلانی کی آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے: لاہور بار ایسوسی ایشن 

علی گیلانی کی آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(کامران مغل)حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر لاہوربار کے صدر سمیت دیگر عہدیداراوں اورسینئروکلاء نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کے روح رواں تھے،انہوں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔لاہوربار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سرود نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم سے بھارت کا بدنمااورجعلی جمہوری چہرہ دنیا کے سامنے روزروشن کی طرح عیاں ہواہے،مرحوم کی کشمیرکی آزادی کے لئے ان گنت اور ہزاروں کاوشیں ہیں جنہیں بیان نہیں کیاجاسکتا، مرحوم کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اورکشمیر کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، پاکستان ہرصورت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، سینئر ایڈووکیٹ میاں داؤ اور رفیق احمد بھٹی نے کہاہے کہ حریت رہنما علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی کشمیری عوام کی آزادی کے لئے صرف کردی،عالمی برادری کوبھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیناچاہیے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غاصب بھارت سے انہیں آزادی نہیں مل جاتی پاکستان کشمیری بھائیوں کے لئے دنیا میں آواز حق بلند کرتارہے گا،پنجاب بارکونسل کے ممبرز کامران بشیرمغل اور عرفان صادق تارڑ نے کہاہے کہ حریت رہنما علی گیلانی کووکلاء برادری سلام پیش کرتے ہیں،ان کا مشن کشمیر کی آزادی تھا جسے پورا ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، کشمیروں کو آزادی مل کرہی رہے گی،کشمیر کی آزادی اور بھارتی بربریت کا خاتمہ بہت قریب ہے،مدثر چودھری، مجتبیٰ چودھری، مرزاحسیب اسامہ،مشفق احمد خان ایڈووکیٹس نے کہا کہ حریت رہنما علی گیلانی پاکستان سے بہت زیادہ محبت کرنے والی شخصیت تھے،کشمیر کی آزادی کی تحریک ان کے روح میں پیوستہ تھی جسے پورا کرنے میں انہوں نے اپنی ساری زندگی وقت کردی تھی،پوری قوم ان کی وفات پر غمزدہ ہے،وہ دن دور نہیں جب بھارت کا مکروہ چہری دنیا دیکھے گی اوراس کاآزاد وجموں کشمیر پرغاصبانہ قبضہ سے کشمیری آزاد ی حاصل کرنے میں کامیاب وکامران ہوں گے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن 

مزید :

صفحہ آخر -