ختم نبوتؐ کے عقیدے نے پونے 2ارب مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرویا: سراج الحق 

ختم نبوتؐ کے عقیدے نے پونے 2ارب مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرویا: سراج الحق 

  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت امت پر اللہ عزوجل کا احسان عظیم ہے۔ ختم نبوت کے عقیدے نے پونے دوارب کے قریب مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے۔ سازشی عناصر حضورؐ کے زمانے سے لے کر اب تک مسلمانوں کے دلوں سے محمد عربیﷺکی محبت کم کرنے اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف تانے بانے بن رہے ہیں۔ پاکستان ان سازشیوں کی آماجگاہ رہاہے۔ دنیا کاواحد ایٹمی اسلامی ملک اور اس میں بسنے والے حضور ﷺکے کروڑوں غلام ان کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ مجاہدختم نبوت اور بانی جماعت اسلامی سید مودودیؒ نے اپنے دلکشں اور آسان تحریری انداز میں عقیدہ ختم نبوت اسلامیان پاکستان کے دلوں میں اتار دیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے خون سے تحریک ختم نبوتﷺمیں رنگ بھرا۔ ملک کے اسلامی قوانین دشمنان دین کو پسند نہیں، قادیانی اورسیکولرلابیز توہین رسالت کے قانون میں ترامیم چاہتی ہیں۔اہم حکومتی عہدوں پرقادیانیوں کی تعیناتی کی رپورٹس ہر پاکستانی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے عناصر ملکی سلامتی اوروحدت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ہمارے خاندانی نظام پر حملے ہورہے ہیں، علماء اورمدارس، دین بیزار طبقہ کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ وزیراعظم نے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کیا مگر ان کی حکومت کے کام اس کے برعکس ہیں۔ قوم ملک کی نظریاتی اساس کی حفاظت کے لیے متحدہو۔ وعدہ کرتا ہوں جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوتﷺ اور پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے ہر میدان میں ہراول دستے کاکردار ادا کرتی رہے گی۔ ہماری جانیں دین کی سربلندی اور حفاظت کے لیے قربان۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں کارکنان جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے پاکستان میں تحریک ختم نبوتﷺ کے تاریخی پس منظر پر بات کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ سید مودودیؒ نے فتنہ قادیانیت کی حقیقت کو شروع دن سے ہی پہچان لیا تھا اور قیام پاکستان سے قبل ہی اسلامیان برصغیر کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا شروع کردیا تھا۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -