سید علی گیلانی بائیس کروڑ پاکستانیوں سے بھی زیادہ سچے پاکستانی تھے: احسن اقبال 

سید علی گیلانی بائیس کروڑ پاکستانیوں سے بھی زیادہ سچے پاکستانی تھے: احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی   بائیس کروڑ پاکستانیوں سے بھی زیادہ سچے پاکستانی تھے  جنہوں  نے بھارتی جبر کے اندر ہمیشہ مرتے دم تک  پاکستان کے حق میں آواز بلند کی  اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے کوششیں کیں کشمیر کے کسی ایسے حل کو قبولکرنے سے انکار کر دیا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے عوام شامل نہ ہوں، پاکستان کی معیشت،سیاست اور سفارتی مضبوطی ہی کشمیریوں کے لیے مضبوط ثابت ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے سیکٹریٹ میں کشمیری حریت رہنماء  سید علی گیلانی کے تعزیتی پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج کیوں مودی کو جرات ہوئی کہ اس نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا؟مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے عالمی برادری کو پر زور طریقے سے کہتے ہیں کہ اگر وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں تو پھر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیں عالمی برادری کشمیریوں کو ووٹ کا حق دے اگر اس حق کو مزید  دبایا گیا تو پھر وہ تحریک کے لیے حق بجانب ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سید علی گیلانی پوری پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں تاریخ سید علی گیلانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی،اللہ پاک ہمیں ایسے حکمران عطا کرئے جو کشمیریوں کی ان قربانیوں کا پاس کرتے ہوئے کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے کوشش کرئے آج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہے حکمران پاکستان میں میڈیا پر پابندیاں لگا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا حکمران میڈیا پر پابندیاں لگانے گریز کریں بلکہ عالمی برادری کو مجبور کر یں کہ وہ کشمیر میں وفود بھجوائے کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہیں ہم حکمرانوں کے ساتھ بھی اس معاملے پر چٹان کی طرح کھڑے ہونگے۔ سید علی گیلانی کے تعزیتی ریفرینس میں مسلم لیگ ن سینئر رہنمائراجہ ظفر الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی گیلانی کیساتھ تعلق اکیس سال پرانا تھا،اکثر پاکستان کے حالات پر سید علی گیلانی کو ذہنی کوفت ہوتی تو مجھے فون کرتے تھے،لاہور ڈیکلریشن کے بارے میں پروپیگنڈا پر سید علی گیلانی نے مجھ سے رابطہ کیا،میں نے اس چیز کی تردید کی تھی،انڈیا جتنا مرضی زور لگا لے کوئی ایک کشمیری بھی انڈیا سے الحاق کی بات نہیں کرے گا،کشمیری انڈیا کے کسی بھی حصہ میں جائیں انکو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ کسطرح کہتے ہیں کہ میاں صاحب کے لاہور ڈیکلریشن میں کشمیر کی بات ہی نہیں کی یہ سراسر غلط بات ہے غلط فہمیاں نہ پھیلائیں یہ کہنا غلط ہے کہ کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کس سے الحاق کرنا چاہتے ہیں کشمیری ایک فیصلہ کر چکے ہیں انہوں نے کس کیساتھ الحاق کرنا ہے سید علی گیلانی بہت دلیر انسان تھے،انہوں نے اپنا موقف راستہ اور لہجہ نہیں بدلا،سید علی گیلانی یہ کہتے کہتے چلے گیے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،پاکستان کے اندر اختلافات بہت ہیں لیکن ایک مسئلہ پر سارے پاکستانی متحد ہیں وہ  مسئلہ کشمیر ہے،تعزیتی ریفرینس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء  صدیق الفاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انسان کی بقاء عمل کے زریعے ہی ممکن ہے سید علی گیلانی کی زندگی بھی سراپا عمل ہے علی گیلانی جان دے دی لیکن نے شکست تسلیم نہیں کیعلی گیلانی نے قید میں وفات پائی مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانے کے لیے آئین سے وفاداری کرنا ہوگی۔
علی گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -