میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل منظور نہیں ہونے دینگے، جاوید لطیف

  میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل منظور نہیں ہونے دینگے، جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل کو قائمہ کمیٹی سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے، میڈیا پرجب بھی پابندیاں لگیں نتائج ملک کوبھگتا پڑے،پابندیوں کے خلاف لڑنے اور مرنے کے لیے تیار ہیں اگر بٹن دبانے سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا تو بٹن دبانے سے اظہار رائے پر پابندی بھی نہیں لگ سکتی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل صرف میڈیا کی آزادی کا بل نہیں میڈیا پر جب بھی پابندیاں لگیں نتائج ملک کو بھگتا پڑے، انہوں نے کہاکہ جمہوریت، احتساب، انتخابات اور نتائج کنٹرول چاہو گے تو پھر ماضی کے حالات بھی ذہن میں رکھنا ہوں گے کیا ہمیں مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا چاہیے لیگی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کو کنٹرول کیا جائے گا تو نتائج کو کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکے گا آئین قانون کے دائرے میں کام کرنے والوں کو میڈیا سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ قائمہ کمیٹی کو بل پر بریفنگ دی جانی تھی لیکن اجلاس ہوا تو بتایا گیا کہ مسودہ تو تحریر ہی نہیں کیا گیا کہتے ہیں پابندیوں کیخلاف لڑنے اور مرنے کیلئے ہم تیار ہیں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں میڈیا دھرنا دے گا تو ہم بھی ان کے ساتھ دھرنا دیں گے کہا فواد چودھری نے جس ادارے پر میڈیا کنٹرول بل متعارف کرانے کا الزام لگایا ہے اس ادارے کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،اگر ادارے نے نوٹس نہ لیا تو اطلاعات کی کمیٹی ضرور نوٹس لے گی،جواب نہ آیا تو فواد چودھری سے کمیٹی میں جواب لیں گے۔
جاوید لطیف 

مزید :

صفحہ آخر -