مولانا فضل الرحمن کا مولانا امیرزمان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار 

مولانا فضل الرحمن کا مولانا امیرزمان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے مرکزی شوریٰ کے رکن سابق وفاقی وزیر مولانا امیرزمان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا امیرزمان کی وفات سے جماعت ایک مخلص اور نڈر راہنماء  سے محروم ہو گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی اسلام اور  جماعت کے پیغام کو عام کر نے میں گذاردی   انہوں نے کہاکہ مرحوم کی جماعتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی مولانا فضل الرحمن نے مولانا امیرزمان کے صاحبزادے اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں  دعا گوہوں کہ اللہ کریم مرحوم کے درجات کو بلند فر مائے۔جمعیت علماء  اسلام کے مر کزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،حاجی اکرم خان درانی،مولانا محمد امجد خان،مولانا محمد یوسف،مولانا فضل علی حقانی،مولانا عبدالقیوم،مفتی ابرار احمد،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی،انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو نے بھی جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا امیرزمان کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم جماعت کے نظریاتی راہنما اور کار کن تھے۔

رنج وغم کا اظہار 

مزید :

صفحہ آخر -