کورونا وائرس، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی شہریوں کیلئے وبال جان بن  گئی، ریلوے سٹیشن پر رش بڑھ گیا

کورونا وائرس، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی شہریوں کیلئے وبال جان بن  گئی، ریلوے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاوؤن میں پبلک  ٹرانسپوٹ پر پابندی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، مسافر ٹرینوں کے ذریعے آمد و رفت جاری رکھے ہوئے ہیں، ریلوے سٹیشن پر مسافروں کے رش سے مشکلات بڑھ گئیں۔حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اچانک فیصلہ کیا تو مسافر دوسرے شہروں میں پھنس گئے ٹرانسپوٹ کا واحد ذریعہ ریل گاڑیاں رہ گئیں جس سے ریلوے سٹیشنوں پر رش بڑھ گیا۔ ٹرین کی ٹکٹ ملنا مشکل ہے اور اگر ٹکٹ مل جائے تو ٹرین میں مسافروں کا رش اس قدر کہ کورونا وائرس سے بچنا تو دور سانس لینا بھی محال ہے۔ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم، ویٹنگ روم اور یا پھر پارکنگ کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں مسافروں کا جم غفیر نہ ہو، مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت اگر بروقت ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کے حوالے سے بتا دیتی تو ہر شخص اپنی مطلوبہ منزل پر پہنچ جاتا سٹیشن سپرنٹنڈنٹ شیخ مقصود نے کہا کہ رش زیادہ ہونے سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ٹرین پر چڑھنے کے مسافر نہ صرف ایک دوسرے سے دھکم پیل کرتے ہیں بلکہ گتھم گتھا بھی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسی پر اس مصیبت کا سامنا کرنا پڑا اگر ٹرانسپورٹ سروس چلنے دی جاتی تو رش بسوں اور ٹرین میں شفٹ رہتا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا بھی آسان ہوتا۔
پبلک ٹرانسپورٹ پابندی

مزید :

صفحہ آخر -