مسرت عالم بٹ کوکل جماعتی حریت کانفرنس کا چیئرمین منتخب کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم،قیصرشریف

 مسرت عالم بٹ کوکل جماعتی حریت کانفرنس کا چیئرمین منتخب کرنے کے فیصلہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (خصوصی رپورٹ)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصرشریف نے محبوس کشمیری لیڈر مسرت عالم بٹ کوکل  جماعتی حریت کانفرنس کا چیرمین منتخب کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تحریک  آزادی کشمیر کے اس نازک ترین مرحلے میں اپنے قائدانہ کردار سے تحریک میں ایک نیا جوش پیداکرکے اس کو منزل کے حصول تک لے جانے میں کامیاب ہونگے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کی تحریک آزادی کے لئیگرانقدر خدمات ہیں اوروہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے مظلوم کشمیری عوام میں بے پناہ مقبول ہیں جنھوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور ڈٹ کر بھارتی ظلم وتشد د کا مقابلہ کرتے رہے،بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈے ان کی جدوجہد آزادی میں کسی طرح سے رکاوٹ نہیں بن سکے اور وہ کشمیریوں کے کارروان آزادی کو آگے لے جانے میں پیش پیش رہے
 قیصرشریف

مزید :

صفحہ آخر -