پاکپتن کے نواح میں لڑکی پر کیمیکل پھینکنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا ایکشن،ملزم گرفتار

پاکپتن کے نواح میں لڑکی پر کیمیکل پھینکنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن کے نواح میں لڑکی پر کیمیکل پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکے نوٹس پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم فضل عباس کوگرفتارکرلیا ہے۔

 نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -