جوڈیشل برانچ غیر ضروری، غیراخلاقی اعتراضات عائد کرنے سے گریز کرے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 

جوڈیشل برانچ غیر ضروری، غیراخلاقی اعتراضات عائد کرنے سے گریز کرے: چیف جسٹس ...

  

لاہور (نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے نئے مقدمات پر غیر ضروری اعتراضات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نیا عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے قراردیاکہ جوڈیشل برانچ غیرضروری اور غیر اخلاقی اعتراضات عائد کرنے سے گریز کرے،فاضل جج نے اعتراض کرتے ہوئے درخواست پرنسپل سیٹ پر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا فاضل جج نے یہ حکم لاہور میونسپل کمیٹی رینالہ خورد کی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا،درخواست گزار کی طرف سے رفیق احمد بھٹی ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ملازمت کے تنازع پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں فریقین رینالہ خورد کے ہیں،لاہور ہائی کورٹ کی صدارتی نشست قریب ہونے کے باوجود جوڈیشل برانچ نے ملتان بنچ سے رجوع کرنے کا اعتراض لگایا،عدالت سے استدعاہے کہ اعتراض ختم کر کے لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر درخواست سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -