ڈپٹی کمشنر نارووال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین  کو نوٹس،جواب طلب 

ڈپٹی کمشنر نارووال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین  کو نوٹس،جواب ...

  

لاہور (نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈپٹی کمشنر نارووال کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27ستمبر کو جواب طلب کر لیا درخواست میں ڈپٹی کمشنر ناروال،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،فاروق گورائیہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار منیر احمد کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ فاروق گوارئیہ نے نوکری پر لگوانے کے لئے ان سے دو لاکھ روپے رشوت لی،جس پرعدالت نے ڈپٹی کمشنر ناروال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو دوہفتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا،عدالتی حکم کے باوجود کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو توہین عدالت کے ذمرہ میں آتاہے عدالتے سے استدعاہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -