سعد رضوی نظر بندی کیخلاف درخواست جسٹس طارق سلیم کو  بھجوانے کی سفارش کرتے فائل  واپس چیف جسٹس کو بھجوادی

 سعد رضوی نظر بندی کیخلاف درخواست جسٹس طارق سلیم کو  بھجوانے کی سفارش کرتے ...

  

لاہور (نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس فاروق حیدرنے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کے خلاف دائردرخواست کومسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کوواپس بھجوادی،فاضل جج نے کہا کہ جسٹس طارق سلیم شیخ پہلے بھی اس کیس کی سماعت کر چکے ہیں مناسب ہے وہی یہ کیس سنیں،حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر سپیشل سیکرٹری ہوم سمیت دیگر افسرعدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزارکا موقف تھا کہ صوبائی نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع  کا ریفرنس مسترد کردیا تھا، نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد حافظ سعد کو انہی وجوہات پردوبارہ نظر بند کردیا گیا، حافظ سعد رضوی کو پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا اور اب  انسداد دہشت ایکٹ کے سیکشن گیارہ ٹرپل ای  تحت نظر بند کردیاگیا، عدالت سے استدعاہے کہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیاجائے،کیس کی سماعت کے پیش نظر احاطہ ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

سعد رضوی نظربندی

مزید :

صفحہ آخر -