سپریم کورٹ کے احکامات پر  عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف  درخواست پر پیش رفت نہ ہو سکی

سپریم کورٹ کے احکامات پر  عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف  درخواست پر پیش رفت نہ ہو ...

  

 لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی،بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے سے متعلق دائر درخواست پر آج سماعت ہونا تھی تاہم جسٹس عائشہ اے ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس پر سماعت نہیں ہوسکی،سابق میئر لاہور کرنل ر مبشر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کررکھی ہے،بلدیاتی نمائندوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا،سپریم کورٹ کے تحریری  فیصلے کے باوجود تاحال بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا گیا،حکومت جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کررہی،بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہو پارہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دیاجائے۔

پیش رفت

مزید :

صفحہ آخر -