والٹن ائیر پورٹ اراضی‘متفرق درخواست پر فوری نیلامی روکنے کی استدعا مسترد

 والٹن ائیر پورٹ اراضی‘متفرق درخواست پر فوری نیلامی روکنے کی استدعا مسترد

  

 لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جوادحسن نے والٹن ائیر پورٹ اراضی پر کمرشل پلاٹوں کی فروخت کرنے کیلئے ہونے والی نیلامی کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرنیلامی فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی  عدالت نے پنجاب حکومت و سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا  درخواست گزارمحمد اعظم کی طرف سے وکیل وقار اے شیخ نے

 موقف اختیارکیا کہ والٹن ائیر پورٹ تاریخی جگہ ہے لیکن وہاں پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنایا جارہاہے جس سے والٹن ائیر پورٹ کی تاریخی حیثیت ختم ہوجائے گی جبکہ اس منصوبے کیلئے قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے گئے،یہ منصوبہ ماحولیاتی قوانین کیخلاف ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پلاٹوں کی نیلامی فوری روکی جائے عدالت نے درخواست گزار کی استدعامستردکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔

استدعا مسترد

مزید :

صفحہ آخر -