بیوروکریٹس کیخلاف توہین عدالت درخواستیں 4700سے تجاوز کر گئیں
لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے بیوروکریٹس کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 4700سے تجاوز کر گئی عدالتی حکم عدولی کے الزامات میں سب سے پہلا نمبر چیف سیکرٹری اور دوسرا نمبر آئی جی پنجاب پولیس کا ہے،عدالت عالیہ میں گزشتہ روز مختلف افسروں کے خلاف دائرتوہین عدالت کی10 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر تھیں،آئی جی پنجاب،سی سی پی او اور ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے گئے۔
توہین عدالت