پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو خصوصی کورسزکرانے کیلئے سینٹر زقائم کرنے کا فیصلہ   

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو خصوصی کورسزکرانے کیلئے سینٹر زقائم کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو خصوصی کورسز کرانے کے لیے سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ان پڑھ قیدیوں کے لیے تعلیم بالغاں سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، تمام سپرنٹنڈنٹس کو سینٹرز قائم کرنے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اعلی تعلیم کے لیے علامہ اقبال یونیورسٹی سینٹرز قائم کرے گی۔اس ضمن میں مراسلہ یہ بھی کہتا ہے کہ تربیتی کورسز کے لیے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کرے گا، سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔ادھر جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے تعاون سے ماہر اساتذہ تعلیمی اور تربیتی کورسز کرائیں گے، پنجاب بھر کی جیلوں میں 40 ہزار سے زائد بالغ قیدی ہیں۔قیدیوں کے لیے جیل کے اندر ٹی وی پر آگاہی پروگرامز کا بھی جلد آغاز ہوگا۔
پنجاب جیل

مزید :

صفحہ آخر -