ٹریفک پولیس حکام نے وارڈنز کو سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہونے کا حکم دیدیا 

ٹریفک پولیس حکام نے وارڈنز کو سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہونے کا حکم دیدیا 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا گیا، ٹریفک پولیس حکام نے وارڈنز کو سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہونے کا حکم دے دیا  ٹریفک وارڈنز،اسسٹنٹ،ایڈمنز ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو زیادہ سے زیادہ لائیک کریں۔ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جاری کر دہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک سٹاف اور وارڈنز کو کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے پیج کو زیادہ سے زیادہ شئیر اور کمنٹس کرے جبکہ فیس بک،ٹویٹر،انسٹا گرام اور یوٹیوب چینل کو لائیک کرنے کا حکم دیا گیا  سیکٹر انچارجز کو سوشل میڈیا آرڈر بارے نفری کو بریف کرنے کا بھی حکم دیا گیا ٹریفک ایڈمن سوشل میڈیا آرڈرز کو نوٹس بورڈ پر چسپاں کریں گے۔

ٹریفک پولیس کو شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر کارکردگی نمایاں کرنے کا حکم،وارڈنز اور اسسٹنٹ کو ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کوزیادہ سے زیادہ لائیک اور شئیر کرنے کا حکم دے دیا گیا.تفصیلات کے مطابق 

مزید :

علاقائی -