صحافی سے بدتمیزی کا معاملہ‘ چیف ٹریفک آفیسر نے انکوائری کا حکم دیدیا

صحافی سے بدتمیزی کا معاملہ‘ چیف ٹریفک آفیسر نے انکوائری کا حکم دیدیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مال روڈ پر صحافی سے بدتمیزی کا معاملہ، چیف ٹریفک آفیسر نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مال روڈ آواری چوک کے قریب ٹریفک وارڈن راو کامران اور قیصر نے صحافی رانا ندیم سے بلا جواز بدتمیزی کرتے ہوئے غلیظ گالیاں دیں تھیں جس پر رانا ندیم نے سی ٹی او کو مذکورہ ٹریفک وارڈنز کیخلاف محکمانہ کارروائی کے لیے درخواست دی تھی گزشتہ روز اس حوالے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس پر سی ٹی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے مذکورہ وارڈنز کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل قبول ہیں شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -