غیرقانونی کیمپس کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں کھولے گئے غیرقانونی کیمپس کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو آئندہ بحث کے لئے بھی طلب کررکھا ہے،نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب داخل کروا رکھا ہے،ملزمان سابق وائس چانسلر محمد اکرم اور سابق رجسٹرار بریگیڈئیر راؤ جمیل ضمانت پر ہیں،گزشتہ روزاحتساب عدالت نمبر 3 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔