ڈیفنس، سڑک عبور کرت ہوتے نوجوان تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

  ڈیفنس، سڑک عبور کرت ہوتے نوجوان تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈیفنس ایچ اے فیز5 میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر 25سالہ نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز5 میں تیز رفتار گاڑی کی روڈ کراس کرتے ہوئے 25 سالہ شہباز کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا شہباز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے نعش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کے مطابق25 سالہ نوجوان کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی جو جھنگ کا رہائشی تھا،ڈی ایچ اے میں ملازم تھا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -