پولیس کو ماں بیٹی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کاحکم  

    پولیس کو ماں بیٹی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کاحکم  

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 14 سالہ ماں اور 8 ماہ کی بچی کی عدم بازیابی پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی کو محبوسہ ماں اور بیٹی کو بازیاب کر کے آج 8ستمبر کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا   عدالت نے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس کا تحریری جواب بھی داخل کرانے کاحکم دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے سمیرا بی بی کی حبس بے جا درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ فیاض اور آمنہ بی بی نے 14 سالہ عمارہ اور 8 ماہ کی بچی کو حبس بے جا میں رکھا ہے۔ملزموں کے خلاف متعلقہ پولیس کو اطلاع دی مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی ۔

کی گئی، عدالت سے استدعاہے کہ شمالی چھاؤنی پولیس کو بیٹی اور نواسی کو بازیاب کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -