صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، لاکھوں روپے، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، مزاحمت پرشہر ی زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت ڈاکوؤں اور چوروں کے نرغے میں، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے پستول کے بٹ مار کر شہری کو زخمی کر دیا جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ریاض نامی شہری کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کرساڑھے 27تولے سونا اور قیمتی گھڑیاں لوٹ لی ہئیر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے انعام الحق کے والد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیااور مزاحمت پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے، وحدت کالونی کے علاقے میں 2ڈاکو رزاق نامی شہری کی دکان میں گھس کر 50ہزار نقدی اور موبائل فون، سمن آباد میں طفیل احمد کی چاول کی دکان سے ڈاکو 40ہزار نقدی و موبائل فون، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں عرفان کی دکان سے ڈاکو 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے شاہدرہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو محمد یاسر سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن ڈاکو یاسر حسین سے 4لاکھ 50ہزار نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ، شادمان سے رانا شہزاد سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر نکلتے ہوئے 8500 روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت سے احمد علی سے 2ڈاکو 50ہزار نقدی و موبائل فون، مسلم ٹاؤن سے ایاز خان سے 80ہزار نقدی و موبائل فون، باٹا پور کے علاقے میں شان علی اور امجد علی سے 3ڈاکو 24ہزار 800روپے اور موبائل فون، ہئیر کے علاقے میں رضا سے ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ 20ہزار مالیت موبائل فون، 30ہزار نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ، ہئیر کے علاقے میں دوسری واردات کے دوران ڈاکو عارف سے 40ہزار مالیت کا موبائل فون 22سو روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے شاہدرہ کے علاقے میں طارق نامی شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل، لیاقت آباد میں محمد عادل سے موٹرسائیکل، نقدی و موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں شفیق سے موٹرسائیکل، نقدی و موبائل فون، ہئیر سے محمد شفیق سے 25ہزار نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل، رائیونڈ سٹی سے عبداللہ سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لئے،گلبرگ، ڈیفنس، ماڈل ٹاون،اچھرہ،نصیرآباد سے کاریں اور ملت پارک فیکٹری ایریا شمالی چھاونی، ہنجروال، بادامی باغ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔