آمدن سے زائد اثاثے، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب 

   آمدن سے زائد اثاثے، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت11اکتوبر تک ملتو ی کرتے ہوئے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا گزشتہ روزفواد حسن فواد عدالت کے روبرو حاضری کے لیے پیش ہوئے،عدالت نے فواد حسن فواد کو بطور ریفرنس طلب کر رکھا تھا،فواد حسن فواد اور انکے اہل خانہ کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،فواد حسن فواد اور دیگر ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا،نیب کے ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے، فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے۔

مزید :

علاقائی -