گلوکارہ میشاء شفیع کے وکلاء سے مزید دلائل طلب 

گلوکارہ میشاء شفیع کے وکلاء سے مزید دلائل طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالرحمان یوسف نے گلوکارہ میشاء شفیع وغیرہ کے خلاف گلوکارعلی ظفر کی درخواست پر سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت12اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے میشاء شفیع کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے  گلوکارہ میشاء شفیع کی جانب سے اسد جمال ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ان کی موکلہ تاحال بیرون ملک ہیں، اس لئے وہ مقدمہ میں پیش نہیں ہو سکیں،میشاء شفیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا بھی کر رکھی ہے، عدالت کی جانب سے عفت عمر، لینا غنی، فریحہ ایوب علی گل، حسیم الزمان اور سید فیضان رضا کے ساتھ ساتھ میشا شفیع اورماہم جاوید کو بھی طلبی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ 

،مقدمہ کے چالان کے مطابق ملزمان عفت عمر,لینا غنی, فریحہ ایوب،علی گل، حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں، گلوکارہ علی ظفر کی جانب سے درخواست ایف آئی اے سائبرکرائم میں دی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -