دریاؤں کے پانی واپس لینے کیلئے بھارت سے بات کی جائے، راؤ خالد

دریاؤں کے پانی واپس لینے کیلئے بھارت سے بات کی جائے، راؤ خالد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین دریاؤں کے پانی کاحق واپس لینے کے لئے انڈیا سے انڈس واٹر ٹریٹی پر مذاکرات کئے جائیں اور مسئلہ کشمیر کا حل شملہ معائدہ کے تحت باہمی مزاکرات سے نکالا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رانا فیروز نون نے گوادر خرید کر پاکستان میں شامل کیا اور ایوب خان نے ون یونٹ کی آز میں پنجاب کے تین دریا انڈیا کو بیچے اور اس رقم سو ارب سے پنجاب کی حدود سے باہر ڈیم بنائے جس کی وجہ سے آج پنجاب زرعی پانی کی کمی اورمہنگی بجلی کا غذاب بھگت رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انڈیا سے مذاکرات کر کے پنجاب کے تینوں دریا کے پانی کا حق واپس لیا جائے کیونکہ یہ پنجاب کی بقا کامسئلہ بن چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -