چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا جائے، شیخ حیدر حسین
لاہور(سٹی رپورٹر) سمال سٹیل ریرولنگ ملز ایسوسی ایشن خدمت گروپ کے صدر چودھری شیر گجر اور بادامی باغ سٹیل ٹریڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ حیدر حسین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا? تاجر رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں شامل تھا کے تاجروں کو مراعات دی جائیں گی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی اور انہیں حکومت میں حصہ دیا جائے گا تاجر رہنما نے مزید کہا کہ تاجر کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کرنا معیشت میں بہتری لاتا ہے چوہدری شیر گجر نے کہا کہ شیخ حیدر حسین اور دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ اکتوبر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے اور تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے شیخ حیدر حسین نے وزیر اعظم سے ایک اور مطالبہ کیا کہ چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا جائے۔